000

ڈونلڈ ٹرمپ کو شرمناک الفاظ‌ مہنگے پڑ گئے، ہر طرف سے تنقید کا سامنا

ڈونلڈ ٹرمپ کو شرمناک الفاظ‌ مہنگے پڑ گئے، ہر طرف سے تنقید کا سامنا

واشنگٹن ( پرائم نیوز) رپبلکن پارٹی کیلئے صدارتی امیدوار ڈونلڈ‌ ٹرمپ کو ایک عراق میں ہلا ک ہونے والے مسلمان فوجی کی ماں کا مذاق اڑانے پر رپبلکن اور ڈیموکریٹ دونوں پارٹیوں‌ کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے. مسٹر ٹرمپ کا ایک انٹڑویو میں کہنا تھا کہ اگر آپ اس عورت ( غزالہ) کو دیکھیں تو وہاں خاموش کھڑی نظر آتی ہیں. انھیں کچھ نہیں کہنا ہے. شاید انہیں کچھ کہنے کی اجازت ہی نہیں ہے. آپ ہی بتائیے؟

سینئر سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ ایک قومی ہیرو کی ماں کے بارے میں ایسی باتیں کرنا کسی طرح بھی روا نہیں. پچھلے ہفتے ڈیمو کریٹس کے نیشنل کنوینشن میں‌ ہمایوں خان کے والد خضرخان نے کہا تھا کہ مسٹر ٹرمپ نے اپنے ملک کیلئے کوئی قربانی نہیں دی ہے.

واضح رہے کہ ہمایوں خان 27 سال کی عمر میں سنہ 2004ء میں‌عراق میں ایک کار بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں