10

محمد عامر کے خلاف بولنے والوں کو منہ توڑ جواب، کرکٹ کے میدان میں بڑی شخصیت فاسٹ باؤلر کے حق میں بول اٹھی

محمد عامر کے خلاف بولنے والوں کو منہ توڑ جواب، کرکٹ کے میدان میں بڑی شخصیت محمد عامر کے حق میں بول اٹھی

لندن ( پرائم نیوز) سپاٹ فکسنگ میں اپنی سزا بھگتنے کے بعد کرکٹ کے میدان میں واپسی کرنے والے محمد عامر کے خلاف ملتا جلتا تاثر دیکھنے کو ملا ہے. ایک طرف سٹورٹ براڈ اور کیون پیٹرسن ان کی واپسی کے سخت خلاف ہیں اور دوسری طرف سابق انگلش پیسر ڈیرن گف اور سابق برطانوی ٹیسٹ کرکٹر ڈیوڈ گاور نے محمد عامرکی انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر سلمان بٹ اور محمد آصف نے بد عنوانی کیلئے دباؤ ڈالا تھا.

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کھیل میں بد عنوانی کرنے والے کھلاڑیوں‌ کو سخت سزا دی جائے تاکہ دوسرے کھلاڑی ایسے واقعات سے سبق حاصل کر سکیں لیکن محمد عامرپابندی کے بعد ایک اچھے انسان بن کر سامنے آئے ہیں اس لیے انہیں دوسرا موقع ضرور ملنا چاہیئے. ڈیوڈگوار کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑی کو مشکل حالات کا سامنا رہا ہے اور وہ‌ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں‌ کی طرف سے دباؤ پر اس جرم میں ملوث‌ ہیں اور ان کے ساتھ دوسرے کھلاڑیوں جیسا سلوک کرنا نا انصافی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں