9

بالی ووڈ کی نئی فلم پاکستان میں ریلیز کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی، بھارتی منہ دیکھتے رہ گئے

بالی ووڈ کی نئی فلم پاکستان میں ریلیز کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی، بھارتی منہ دیکھتے رہ گئے

ممبئی ( پرائم نیوز) بولی ووڈ اداکار ورن دھون، جون ابراہیم اور جیکولین فرنینڈز کی فلم ڈھشوم ہندوستان میں ریلیز ہونے کے بعد بڑی توجہ کا مرکز بن رہی ہے تاہم پاکستانی سنسر بورڈ نے اسے پاکستان میں ریلیز کرنے پرپابندی لگا دی ہے. فلم ڈھشوم پودی دنیا میں 29 جولائی کوریلیز کی گئی تھی تاہم پاکستان میں اس کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس پر اداکار ورن دھون نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پراپنے ایک پیغام میں مایوسی کا اظہار کیا ہے. جس میں ان کا کہنا ہے کہ ڈھشوم کے پاکستان میں ریلیز نہ ہونے پر کافی افسوس ہوا ہے مجھے نہیں لگتا کہ فلم میں کسی بھی ملک کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے، یہ غلط فیصلہ ہے.

خیال رہے کہ اس سے پہلے ورن دھون نے ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ ان کی فلم پاکستان کے خلاف نہیں ہے اور نہ ہی اس میں پاکستان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں