5

فواد خان نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ایسی حرکت کی کہ ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا

فواد خان نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ایسی حرکت کی کہ ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا

ممبئی ( پرائم نیوز) بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے لگانے والے پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان نے شراب کی حالت میں دھند ہو کر پارٹی میں غل غپاڑہ اور ہنگامہ آرائی کی جس پر پارٹی میں شرکت کرنے والی فلمی شخصیات بھی حیران ہو کر رہ گئیں. پاکستانی چارمنگ ہیرو نے 2014ء میں بھارتی فلم انڈسٹری میں فلم میں حصہ لینا شروع کیا اورجلد ہی اپنا مقام بنا لیا جبکہ اپنی انوکھی اور جاندار اداکاری کے باعث بالی ووڈ کا ہرپروڈیوسر انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کی خواہش رکھتا ہے مگر اب پاکستانی ہیرو فواد خان کے بارے میں بھارتی میڈیا نے حیرت انگیز انکشاف دے دیا ہے.

بھارتی فلم نگری کے حوالے سے مشہور ویب سائٹ بالی ووڈ بھاسکر میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے دنوں ممبئی میں معروف ہدایت کار کرن جوہرکی پارٹی میں رنبیر کپور، فواد خان اور عالیہ بھٹ سمیت دیگر فلمی شخصیات شریک تھے جبکہ پارٹی میں فواد خان نے شراب کے نشے میں غل غپاڑہ بھی کیا جس پر انب کے مینجر نے انہیں سنبھالنے کی کوشش کی مگر وہ اب پر ہی برس پڑے جس کے نتیجے میں پارٹی کا مزہ تھوڑا کم ہو گیا جبکہ پارٹی میں شریک فلمی شخصیات نے فواد خان کی اس حرکت پر حیرانی کا مظاہرہ کیا کیونکہ انہیں فلم کی دنیا میں خاموش طبیعت انسان تصور کیا جاتا ہے.

بھارتی میڈیا نے فواد خان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہئ کہ فواد خان ذیا بیطس کے مریض ہیں اور رات گئے تک پارٹیوں‌ میں شامل ہونا، شراب نوشی اور شوگر ڈائٹ پر عمل نہ کرنے کے باعث ان کی صحت کافی مسائل کا شکار ہو جاتی ہے.

دوسری طرف پچھلے روز فلم کپور اینڈ سنز کی پریس کانفرنس کے دوران بھی فواد خان ایسی حرکتیں کرتے دکھائی دیے تھے جس سے اس گمان کو تقویت ملی کہ وہ نشے کی حالت میں ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں