4

باراتیوں کی بس انتہائی خوفناک حا دثے کا شکار،جان کرہر آنکھ اشک بارہو جائے

باراتیوں کی بس انتہائی خوفناک حا دثے کا شکار،جان کرہر آنکھ اشک بارہو جائے

خیبرایجنسی/ پشاور ( پرائم نیوز) خیبر ایجنسی میں باراتیوں کی وین سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہو گئے، حادثے میں جاں‌ بحق ہونے والوں میں زیادہ ترخواتین اور بچے شامل تھے.

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے دن خیبر ایجنسی میں باراتیوں‌ کی وین سیلابی ریلے میں بہہ گئی. ذرائع کا کہنا ہے کہ وین میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی. باراتیوں‌ کی وین باڑا سے بازار زخہ جا رہی تھی کہ راستے میں تبئی مقام پر سیلابی ریلا اپنے ساتھ وین کو بھی بہا لے گیا جس کے باعث وین میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد لا پتہ ہیں.

حادثے کی اطلاع ملنے پرپولیٹیکل انتظامیہ کی ٹیمیں فوری جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے. تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلی خیبرپختوانخواہ پرویز خٹک سیمت سماجی اور سیاسی رہنماؤں نے حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ تعزیت کا اظہار کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں