3

غیرت کے نام پر 2 بہنوں اور 2 بھائیوں کا قتل، انتہائی سنگین واقعہ

غیرت کے نام پر 2 بہنوں اور 2 بھائیوں کا قتل، انتہائی سنگین واقعہ

وہاڑی ( پرائم نیوز) وہاڑی میں غیرت کے نام پر 2 بہنوں کو قتل کر دیا گیا، دونوں لڑکیوں کی 3 دن بعد شادی تھی جبکہ سر گودھا میں غیرت کے نام پر 2 بھائیوں کو قتل کرد دیا گیا، ملزم نے قتل کرنے کے بعد لاشیں گٹر میں بہا دیں.

تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں تھانہ میترو کی حدود میں مایوں بیٹھی 2 بہنوں کو قتل کر دیا گیا، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دونوں بہنیں پسند کی شادی کی خواہشمند تھیں مگر والدین اور بھائی اس بات کیلئے تیار نہ تھے. اہل علاقہ نے بتایا ہے کہ جمعے کی شام لڑکیوں اور والدین میں شادی کے معاملے پر بحث ہوئی جس پر بھائی نے غیرت کے نام پر دونوں بہنوں کو تیز دھار آلے کے وارسے قتل کر ڈالا. قتل کرنے کے بعد ملزم فوراً موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس کی طرف سے چھاپے مارے جا رہے ہیں.

دوسری طرف سرگودھا کی تحصیل سلانوالی میں غیرت کے نام پر 2 بھائیوں کوقتل کر دیا گیا. ملزم نے دونوں کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کو گٹر میں بہا دیا تاہم ریسکیو رضاکاروں نے کرین کے ذریعے 2 گھنٹے کے آپریشن کے بعد لاشیں گٹر سے نکال کر ہسپتال میں منتقل کر دیں. مقتولین کا تعلق آزاد کشیمرسے تھا. پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جس نے تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں