2

ڈورے مون گھرگھر فساد کی جڑ بن گیا، بچے نے انہیں دیکھ کر ایسا اقدام اٹھایا کہ والدین سرپکڑ کر بیٹھ گئے

ڈورے مون گھرگھر فساد کی جڑ بن گیا، بچے نے انہیں دیکھ کر ایسا اقدام اٹھایا کہ والدین سرپکڑ کر بیٹھ گئے

لاہور ( پرائم نیوز) ڈورے مون گھر گھر میں فساد برپا کر رہا ہے، لاہور میں دس سالہ بچہ کارٹون دیکھنے کی ضد کر رہا تھا، اس کی ضد نہ پوری ہونے پر شعیب گھرسے بھاگ گیا جو والدین کی پریشانی کی باعث بن گیا ہے.

جدید دورمیں بچوں کی تعلیم و تربیت اور ان کی دیگر سرگرمیوں پرخصوصی توجہ رکھنا والدین کی اہم ذمہ داری ہے. اسی طرح تفریح کیلئے بھی ٹی وی چینلزکے انتخاب میں بھی ماں باپ کی مرضی شامل ہونی چاہیئے مگر آج کل کے بچے طرح طرح کے بہت سے کارٹون دیکھنے کا شوق رکھتے ہیں جن میں ڈورے مون، نوبیتا، جیان، سنیو اور ان کے دیگر ساتھی شامل ہیں.یہ سب بچوں کے پسندیدہ کردار بن چکے ہیں. یہی وجہ ہے کہ بچے تعلیم سے زیادہ کارٹون دیکھنے پر توجہ دیتے ہیں اور یہی خیال دل میں رکھتے ہیں کہ کاش پڑھنے کی بجائے ہمارے پاس بھی گیجٹس ہوتے اور ہر کام چٹکی سے ہو جاتا.

آج کل زیادہ تر کارٹونز میں معاشرے کے منفی پہلو زیادہ نمایاں ہوتے ہیں جیسا کہ جادو کے کمالات، سائنسی ایجادات کا غلط استعمال وغیرہ. کارٹونز کے جھوٹے کرداروں سے بچوں کی تعلیم و تربیت میں پیدا ہونے والے بگاڑ کی وجہ سے والدین سخت پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں. بچے قوم کا مستقبل ہوتے ہیں جن کی پرورش کے ساتھ ساتھ انہیں معاشرے میں اچھا شہری بننے کے فرائض کے بارے میں بھی بتانا والدین کا اہم فریضہ ہے. انڈین چینل پر نشر ہونے والے کارٹونز بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی سوچ پر بھی منفی اثر مرتب کر رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں