1

شناختی کارڈ نیا بنوانے یا گم ہونے کی صورت میں نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟ نادرا نے اعلامیہ جاری کر دیا

شناختی کارڈ نیا بنوانے یا گم ہونے کی صورت میں نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟ نادرا نے اعلامیہ جاری کر دیا

پشاور ( پرائم نیوز) نادرا حکام نے شناختی کارڈ کی نئی فیسوں کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے. اعلامیہ کے مطابق ایگزیکٹو شناختی کارڈ کی فیس میں 100 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور سمال ارجنٹ شناختی کارڈ کی فیس 800 روپے مقرر کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے. نارمل کیٹا گری میں‌ شناختی کارڈ بنوانے کی فیس 300 روپے سے کم کر کے 200 روپے کر دی گئی ہے جس کے نتیجے میں شہری شناختی کارڈ میں کسی قسم کی تبدیلی کرانے کیلئے نارمل فیس 200 روپے ادا کی جائے گی جبکہ ارجنٹ شناختی کارڈ کی فیس 800 موصول کی جائے گی اور شہریوں کو 25 دنوں میں شناختی کارڈ‌ دیا جائے گا.

اس طرح ایگزیکٹو شناختی کارڈ کی فیس 1500 سے 1600 روپے کر دی گئی ہے. شناختی کارڈ گم ہونے کی صورت میں 1000 روپے فیس کی ادائیگی کی جائے گی. تاہم شہری ارجنٹ اور ایگزیکٹو کیٹاگری میں بھی شناختی کارڈ بنوا سکے گا. جبکہ پہلے شناختی کارڈ گم ہونے کی صورت میں‌ایگزیکٹو کیٹاگری میں شناختی کارڈ بنوا سکتے ہیں مگر اب 800 روپے ادا کرنے کے بعد ارجنٹ سمارٹ کارڈ‌ بنوایا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں