10

پڑھیے صبح صبح بری خبر، پاکستان کے اہم شہر میں 2 دستی بم دھماکے، رینجرز اہلکار شہید

پڑھیے صبح صبح بری خبر، پاکستان کے اہم شہر میں 2 دستی بم دھماکے، رینجرز اہلکار شہید

لاڑکانہ/ کراچی ( پرائم نیوز) لاڑکانہ میں میروخان چوک کے قریب رینجرز چوکی پر 2 دستی بم دھماکوں کے نتیجے میں‌ ایک رینجرز اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 5 اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں. لاڑکانہ میں رتوڈیروروڈ پر میرو چوک کے نزدیک نامعلوم افراد نے رینجرز کی چوکی پر 2 دستی بم دھماکے کئے جس کے باعث 6 رینجرزاہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے. زخمیوں‌کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے لاڑکانہ کے چانڈ کا میڈیکل ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے.

ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بم کو رینجرزچوکی کے قریب ایک سائیکل میں نصب کیا گیا تھا. واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 2 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے. کراچی سمیت پورے سندھ میں اکثرو بیشتر رینجرز کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے. اس سال مارچ میں بھی نامعلوم افراد کی طرف سے کراچی میں رینجرز کی 2 چوکیوں کو کچھ منٹ کے وقفے سے بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا تاہم ان حملوں کے باعث کوئی اہلکار زخمی یا شہید نہیں ہوا تھا. اس سے پہلے نومبر 2015ء میں بھی کراچی میں بلدیہ اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں‌رینجرز کی موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوئے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں