9

بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے معروف بھارتی اداکارہ کو اپنا ہم سفر چن لیا ہے

بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے معروف بھارتی اداکارہ کو اپنا ہم سفر چن لیا ہے

بھارتی معروف کرکٹریوراج سنگھ نے اپنی زندگی کے ساتھی کا انتخاب کر لیا ہے. بھارتی میڈیا کے مطابق یوراج سنگھ اور بولی ووڈ فلم باڈی گارڈ کے ذریعے شہرت پانے والی اداکارہ ہیزل کیچ نےاس سال کے آخر میں شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.

بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں مشہور شخصیات بھارت کے مشہور کرکٹر ہربھجن سنگھ کی شادی کے موقعے پرقریب آئے، تاہم دونوں نے اپنے رشتہ حتمی کا اعلان نہیں کیا تھا. لیکن اب یوراج سنگھ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں اپنے اور ہیزل کے رشتے کے بارے میں اعلان کر دیا ہے جس میں انہوں نے بالی جیسے خوبصورت مقام پر شادی کرنے کے ارادہ کا اظہار کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں