8

ایم.اے کے داخلوں کیلئے اب ضروری نہیں ہے کہ…! طلباء کی سب سے بڑی مشکل حل ہو گئی

ایم.اے کے داخلوں کیلئے اب ضروری نہیں ہے کہ…! طلباء کی سب سے بڑی مشکل حل ہو گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز)‌ سینٹ کو حکومت کی طرف سے آگاہ کیا گیا ہے کہ ایم کے کے داخلوں کیلئے ایچ ای سی کی طرف سے این ٹی ایس کی شرط ضروری نہیں.

جمعے کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینٹیر سسی پلیجو کے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افصل تاڑ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کوٹ کے فیصلے کے بعد ایچ ای سی کی جانب سے این ٹی ایس کی شرط ضروری نہیں، یونیورسٹیاں خود امتحان لے سکتی ہیں ، ایچ ای سی نیشنل ٹیسٹینگ کونسل بنانے جا رہا ہے.ماسٹرز کے لئے امتحان ہونا چاہیئے. دنیا بھر میں ایسا ہی ہوتا ہے. داخلے کیلئے ٹیسٹ ضروری ہے، خواہ یونیورسٹی خود لے یا کوئی اور ادارہ یہ درست نہیں ہے کہ داخلہ لینے کے بعد ڈگری دینے سے پہلے اس امتحان کی شرط لگا دی جاتی ہے. اگر کہیں ایسا ہو رہا ہے تو اس کی نشاندہی کی جائے. اس سے پہلے سسی پلیجو نے ایچ ای سی کی جانب سے ماسٹرڈگریوں میں داخلہ لینے والے طلباء کیلئے این ٹی ایس امتحان لازمی قرار دینے کی طرف سے وزیر کی توجہ مبذول کرنے کا ںوٹس لیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں