7

فیس بک کو تاریخ کا سب سے بڑا نقصان، مالک سر پکڑ‌کر بیٹھ گئے

فیس بک کو تاریخ کا سب سے بڑا نقصان، مالک سر پکڑ‌کر بیٹھ گئے

ساؤ باؤلو ( پرائم نیوز) برازیل کی ریاست امینرونا کے وفاقی پراسیکوٹر نے کہا ہے کہ عدالت نے سماجی روابط کی ویب سائٹ کے فیس بک اکاؤنٹ میں موجود 7.11 ملین ڈالر کی رقم منجمد کر دی ہے کیونکہ ویب سائٹ انتظامیہ نے حکومت کو واٹس ایپ میسجنگ سروس استعمال کرنے والے ایسے افراد کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا جن کے خلاف ضابطہ جوابداری کے حوالےسے تحقیقات کی جا رہی ہیں.

پراسیکوٹر آفس کی طرف سے منجمد کئے جانے والے فنڈر کو جرمانے کی مد میں استعمال کیا جائے گا. اس صورت حال پر تبصرے کیلئے فیس بک انتظامیہ کا نمائندہ دستیاب نہیں ہو سکتا. حال ہی میں جو فیصلہ کیا گیا اس میں عدالت نے فیس بک کے وکیل کے اس موقف کو مسترد کر دیا تھا کہ ڈیٹا کی فراہمی امریکا اورآئرلینڈ میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے کی ذمہ داری ہے جس کے حصول کیلئےبین الاقوامی تعاون کی ضرورت پیش آئے گی. پراسیکوٹر ایلگز جابورکے مطابق فیس بک نے احکامات کی تعمیل کے معاملے میں برازیلین اداروں بالخصوص عدالتوں کیلئے احترام کا مظاہرہ نہیں کیا.

خیال رہے کہ برازیل میں پچھلے سال دسمبر میں واٹس ایپ پر پابندی عائد کر دی جا چکی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں