5

بھارتی کرکٹرہر بھجن سنگھ کے گھر خوشی کا سماں، ہرطرف سے مبارک باد کے پیغامات

لندن ( پرائم نیوز) بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ ایک بیٹی کے باپ بن گئے ہیں. ان کی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ گیتا بسرا اور ہربھجن سنگھ کے ہاں لندن کے مقامی ہسپتال میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے.

ہر بھجن سنگھ کی والدہ اوتار کور نے پچھلے دن اس خبر کی تصدیق کی ہے ان کا کہنا ہے کہ ماں اوربیٹی دونوں خیریت سے ہیں اوروہ سب اپنے گھرمیں ایک نئے مہمان کی آمد سے بہت خوش ہیں. بیٹی کی پیدائش پر رشتہ داروں اور دیگر لوگوں کی طرف سے مبارک باد دی جا رہی ہے. گیتا بسرا کچھ روز قبل لندن میں مقیم اپنے والدین کے پاس چلی گئی تھیں جہاں ان کی دیکھ بھال کیلئے ہربھجن سنگھ بھی پہنچ گئے تھے.

خیال رہے کہ ہربھجن سنگھ اور گیتا بسرا ایک دوسرے کے ساتھ پچھلے سال 29 اکتوبر کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں