5

قندیل بلوچ قتل کیس، اب آئے گا سب کچھ سامنے، پولیس نے مفتی عبدالقوی کا موبائل ریکارڈ نکلوا لیا

قندیل بلوچ قتل کیس، اب آئے گا سب کچھ سامنے، پولیس نے مفتی عبدالقوی کا موبائل ریکارڈ نکلوا لیا

ملتان ( پرائم نیوز) قندیل بلوچ قتل کیس میں آج مفتی عبدالقوی کا بیان ریکارڈ‌ کیا جائے گا. تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے. پولیس آج مفتی عبدالقوی کا بیان ریکارڈ کرے گی.

ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی سے قندیل بلوچ کے رشتہ داروں اور عزیزو اقارب کے بارے میں پوچھا جائے گا. اس کے علاوہ پولیس نے قندیل بلوچ کے ساتھ مفتی عبدالقوی کے موبائل کا ریکارڈ‌ بھی نکلوا لیا ہے.

واضح رہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس کا مرکزی ملزم اور قندیل بلوچ کا سگا بھائی وسیم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہے جبکہ دیگر ملزمان کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں