4

تصویر لینا مہنگا پڑ گیا، ہاتھی نے 7 سالہ بچی کی جان لے لی

تصویر لینا مہنگا پڑ گیا، ہاتھی نے 7 سالہ بچی کی جان لے لی

مراکش ( پرائم نیوز) مراکش کے چڑیا گھر میں بچی کو ہاتھی کی تصویر لینا مہنگا پڑ گیا، ہاتھی نے پتھر پھینک کر 7 سالہ بچی کو ہلاک کردیا.

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ مراکش کے دارلحکومت رباط کے چڑیا گھر میں اس وقت پیش آیا جب 7 سالہ سکول کی طالبہ انکلوژر میں ہاتھی کی تصویر لے رہی تھی. ہاتھی نے انکلوژر میں ایک بڑا پتھراٹھا کر پھینک دیا جو لڑکی کو جالگا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی. لڑکی کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا مگرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئی.

چڑیا گھر کے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر میں بین الاقوامی حفاظتی معیار کے انتظامات موجود ہیں تاہم یہ حادثہ غیر معمولی، انوکھا اور غیرمتوقع نوعیت کا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں