3

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں دواہم کھلاڑیوں کی چھٹی

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں دواہم کھلاڑیوں کی چھٹی

مانچسٹر ( پرائم نیوز) قومی ٹیم انتظامیہ نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں کچھ ردوبدل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے. اوپنر شان مسعود اور تین لیفٹ آرم فاسٹ بولرز میں سے ایک کی تبدیلی کرنے کا امکان ہے.پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے تاہم دوسرے ٹیسٹ میں ہارنے کے بعد قومی ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ کیلئے تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے اور اوپنر شان مسعود اور تین لیفٹ بولرز میں سے کسی ایک کی تبدیلی متوقع ہے.

سیریز کا تیسرا ٹیسٹ اگلے بدھ سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا. قومی کرکٹ ٹیم آج سے ووسٹر شائر کاؤنٹی سے 2 دن پریکٹس میچ کھیل رہی ہے. موجودہ صورت حال میں یہ میچ بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے. میچ میں اکیس سالہ سمیع اسلم اوپن کریں گے اور دونوں رائٹ آرم فاسٹ بولرز عمران خان اور سہیل خان کھیلیں گے. 2 دن میچ میں بہترین کارکردگی سمیع اسلم اور ایک پیسرکو ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے کا موقع دے سکتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں