1

انڈونیشا میں گرفتار پاکستانی شہری ذوالفقارعلی بارے بڑی خبرآ گئی

انڈونیشا میں گرفتار پاکستانی شہری ذوالفقارعلی بارے بڑی خبرآ گئی

جکارتہ (پرائم نیوز) انڈونیشا میں منشیات کے کیس میں گرفتار پاکستانی شہری ذوالفقار علی کی سزا پرعمل درآمد روک دیا گیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیرعاقل ندیم نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈونیشین حکام تفصیلات کے بارے میں آگاہ کریں گے، خوشی اس بات کی ہے کہ ذوالفقارعلی کی جان بچ گئی ہے، ذوالفقار علی کو کچھ روز قبل سزائے موت کی سزا سنائی جا چکی تھی، سزا کے مطابق ذوالفقار کو جمعرات کے دن پھانسی دی جانی تھی مگر پاکستان کی مداخلت اور اور ذوالفقار کے اہل خانہ کے احتجاج پر اس کی پھانسی پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے.

خیال رہے کہ پاکستانی شہری ذوالفقار علی کی سزائے موت کے خلاف لاہور سمیت پورے ملک میں احتجاج کیا گیا تھا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون، پاکستانی حکومت اور دیگر کئی ممالک نے سزائے موت کو ختم کرنے کی درخواست کی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں