8

دانتوں کو صاف اور چمکدار بنانے کا آسان نسخہ آپ کے کچن سے

دانتوں کو صاف اور چمکدار بنانے کا آسان نسخہ آپ کے کچن سے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) چمکدار اور سفید صاف دانت اچھی اور پر اعتماد شخصیت کا آئینہ دار ہوتے ہیں. اگر دانت زرد اور گندے ہوں تو انسان کھل کر ہنسنے سے بھی کتراتا ہے. بہت سے لوگ دانتوں کو چمکدار بنانے کیلئے مہنگے ٹوتھ پیسٹ کا انتخاب کرتے ہیں مگر پھر بھی کوئی خاص فرق دیکھنے کو نہیں ملتا. تاہم ماہرین نے دانتوں کو چکمدار اور صاف رکھنے کا آسان ترین راز بتا دیا ہے.

ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں کا رس نکال کر اسے پانی میں اچھی طرح سے مکس کر لیں. دن میں 2 بار برش کریں اور ہر بار آخر میں لیموں کے پانی سے کلی کر لیں. لیموں کے چھلکے کا سفوف بنا لیں اور اسے پانی میں مکس کر کے اس پیسٹ سے دانتوں کو انگلی سے اچھی طرح سے صاف کرنے کے بعد کلی کرلیں. کچھ دنوں میں آپ کو نمایاں فرق دیکھنے کو ملے گا اور دانت سفید موتیوں کی طرح چکمدار ہو جائیں گے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں