12

قندیل بلوچ قتل کیس، پولیس کی تحقیقات جاری، بہن کو بھی گرفتار کر لیا گیا

قندیل بلوچ قتل کیس، پولیس کی تحقیقات جاری، بہن کو بھی گرفتار کر لیا گیا

ملتان ( پرائم نیوز) قندیل بلوچ قتل کیس میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ہو گیا، پولیس نے موبائل ڈیٹا ملنے کے بعد ملتان سے بہن کو بھی گرفتار کر لیا ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہناز عظیم پورے خاندان میں مقتولہ کے سب سے زیادہ قریب تھی جبکہ قندیل بلوچ نے اپنی بہن کو بیو ٹیشن کا کورس بھی کروایا تھا. کچھ عرصہ پہلے شہناز کی شادی جاوید نامی لڑکے سے کی گئی تھی. اس سے قبل ڈیرہ غازی خان میں قندیل بلوچ کے کزن حق نواز کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا.

قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم وسیم نے پہلے اعتراف کیا کہ میں اکیلے نے ہی قتل کیا ہے مگر کچھ دن بعد اس نے الزام لگایا تھا کہ حق نواز بھی اس کے ساتھ قتل کرنے میں شامل تھا.

واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کر ڈالا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں