11

ڈھائی سے پانچ گھنٹے مسلسل ٹی وی دیکھنے والے حضرات خبر دار، انتہائی خطرناک تحقیق سامنے آ گئی

ڈھائی سے پانچ گھنٹے مسلسل ٹی وی دیکھنے والے حضرات خبر دار، انتہائی خطرناک تحقیق سامنے آ گئی

واشنگٹن ( پرائم نیوز) جاپانی ماہرین نے تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ روزانہ ڈھائی گھنٹے ٹی وی دیکھنے والوں کے پھیھٹروں میں خون کے لوتھڑے جمنے سے موت واقع ہونے کا خدشہ ہے.

جاپانی سائنسدانوں کی طرف سے 40 سے 79 سال تک کے 86 ہزار مرد اور خواتین کے روزانہ ٹی وی دیکھنے کے دورانیے اور عمومی صحت کے باہمی تعلق کا 20 سالہ مطالعہ کیا گیا ہے. جس میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ وہ لوگ روزانہ ڈھائی سے 5 گھنٹے ٹی وہ دیکھتے ہیں ان کے پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے جمنے کی وجہ سے 70 فیصد موت کا امکان ہوتا ہے. اس کے علاوہ یہ بات بھی سامنے آ ئی ہے کہ روزانہ ٹی وہ دیکھنے کے دورانیے میں ہر 2 گھنٹے کے اضافے پر اس طرح سے ہلاک ہونے کا خدشہ 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے. سب سے زیادہ خطرہ 250 فیصد ان لوگوں کیلئے ہوتا ہے جو روزانہ 5 گھنٹے سے بھی زیادہ ٹی وی دیکھتے ہیں.

اس خطرے سے بچنے کیلئے ٹی وی دیکھنے والے افراد کوچاہیئے کہ وقفے وقفے سے ٹانگوں اور پٹھوں کو حرکت دیتے رہیں اور ساتھ ہلکی پھلکی ورزش کو بھی اپنا معمول بنا لیں. ماہرین نے کہا ہے کہ پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے جمنے کی ظاہری علامت یہ ہیں کہ سینے میں درد اور سانس لینے میں کافی مشکل پیش آتی ہے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں