6

انگلیڈ‌ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستانی ٹیم کے کوچ نے 2 کھلاڑیوں بارے اہم مطالبہ کر دیا

انگلیڈ‌ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستانی ٹیم کے کوچ نے 2 کھلاڑیوں بارے اہم مطالبہ کر دیا

مانچسٹر ( پرائم نیوز) انگلش ٹیم کے خلاف ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکوڈ کی تشکیل کیلئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اظہر علی، سرفراز احمد اور مکی آرتھر سمیت قومی اے ٹیم کی انتظامیہ سے ملاقات کر کے ٹیم کی تشکیل پر مشورے کیے ہیں.

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے انگلینڈ‌ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی تشکیل کیلئے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی، ٹی ٹوئنٹی کے کپتان سر فراز احمد کے ساتھ ساتھ ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے اہم ملاقات بھی کی ہے. اس کےعلاوہ چیف سلیکٹر نے انگلینڈ میں موجود پاکستانی ٹیم کے کوچز باسط علی خان اور کبیر خان سے ملاقات کر کے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی پر بھی بات چیت کی ہے.

پی سی بی ذرائع نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ‌ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جاہد علی، سعود شکیل، میر حمزہ اور حسن علی کو انگلینڈ‌ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کیلئے زیر غور لایا جا رہا ہے.

دوسری جانب ہیڈ‌ کوچ مکی آرتھر نے سلیکشن کمیٹی سے انگلینڈ‌کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکوڈ میں دو آل راؤنڈرز شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے. جس کےبعد ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکوڈ میں بطور آل راؤنڈر عمادوسیم، محمد نواز اور حسن علی کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں