5

سعودی عرب میں مقیم امریکی نو مسلم نے اسلام قبول کرلیا،اب اس نے اپنا نام کون سا رکھا؟ جان کر ہر کوئی سبحان اللہ کہے

سعودی عرب میں مقیم امریکی نو مسلم نے اسلام قبول کرلیا،اب اس نے اپنا نام کون سا رکھا؟ جان کر ہر کوئی سبحان اللہ کہے

سعودی عرب میں پچھلے 55 سال سے ملازمت کی خاطر مقیم ایک امریکی الیکٹریکل انجینئر نے اسلام قبول کر لیا ہے. اسلام قبول کرنے کے بعد امریکی نو مسلم نے اپنا نام نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت سے محمد رکھا ہے.

العربیہ ٹی وی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ 87 سالہ البرٹ ہانس 1961ء میں امریکہ سے سعودی عرب منتقل ہوا تھا. انہوں نے 55 سال سعودی عرب میں گزارے. اس دوران الحمراء شہر میں ان کا ایک دینی دعوت و ارشاد مرکز میں بھی آنا جانا ہوتا تھا. انہوں نے اسلامی تعلیمات کا باریک بینی سے مطالعہ جاری رکھا. آخر کار ہمارے پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مبارک اور اسلام کے اخلاق حسنہ سے متاثرہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں