3

قندیل بلوچ قتل کیس، سب سے زیادہ مظلوم بننے والی شخصیت بھی قتل میں ملوث، سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے

قندیل بلوچ قتل کیس، سب سے زیادہ مظلوم بننے والی شخصیت بھی قتل میں ملوث، سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے

ملتان ( پرائم نیوز) معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ قتل کیس نے کہانی کا نیا رخ اختیار کر لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی حراست میں زیر تفتیش ماڈل کے کزن ملزم حق نواز نے نیا انکشاف کیا ہے کہ قندیل بلوچ کی والدہ بھی قتل کے منصوبہ کے بارے میں سب جانتی تھیں.

تفصیلات کے مطابق حق نواز نے بتایا ہے کہ قندیل کی ماں بیٹی کے قتل کیلئے نہیں مان رہی تھیں. بعد میں بیٹوں کے بار بار اصرار کرنے پر مان گئیں. قندیل کا والد عظیم صرف اس قتل سے لا علم تھا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس حراست میں زیر تفتیش ملزم حق نواز نے حیرت انگیز انکشافات کیے ہیں اس کا کہنا ہے کہ قندیل کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کیلئے ماڈل کے سعودی عرب میں مقیم بھائی نے مجبور کیا تھا. سعودیہ عرب میں رہنے والے بھائی نے کہا تھا کہ اگر قندیل کا قتل نہ کیا تو میں خود کشی کر لوں گا، جس کے باعث قندیل کے دیگر خاندان کے افراد کو ملزم وسیم کا ساتھ دینا پڑا. قندیل کی والدہ قتل کے سارے منصوبے کے بارے میں جانتی تھیں. پولیس حراست میں دیے گئے بیان میں‌ ملزم حق نواز نے مزید بتایا ہے کہ قندیل کو قتل وسیم نے کیا ہے میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں