13

پولیس نے گھروں میں گھس کر ڈکیتی کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار کر لیا، قیمتی سامان بر آمد

پولیس نے گھروں میں گھس کر ڈکیتی کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار کر لیا، قیمتی سامان بر آمد

لاہور ( پرائم نیوز) پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خواتین ڈاکوؤں کا ایک گروہ گرفتار کر لیا ہے، جولاہور کے مختلف علاقوں میں گھروں میں گھس کر ڈکیتی کی وارداتیں کرتی تھیں.

تفصیلات کے مطابق غازی آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شامل خواتین کا تین رکنی گروہ حراست میں لے لیا گیا ہے، جن کے قبضے سے گاڑی، موٹرسائیکل اور زیورات سمیت دیگر قیمتی سامان برآمد ہوئی ہیں. گروہ میں رابعہ، شبنم اور کنیز نامی خواتین شامل ہیں.

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں‌ خواتین کو گرفتار کر کے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور تفتیش کے دوران اہم انکشافات کی بھی توقع ہے جو جلد میڈیا پردکھائی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں