11

دبئی: ٹریفک کا خوفناک حادثہ، کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی، وجہ انتہائی تشویشناک

دبئی: ٹریفک کا خوفناک حادثہ، کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی، وجہ انتہائی تشویشناک

دبئی ( پرائم نیوز) آج صبح ابو ظہبی کی جانب جانے والی سڑک پر ایک منی بس تیز رفتاری کی وجہ سے سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے بتیجے میں 7 افراد موقع پرہی ہلاک ہو گئے جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے.

تفصیلات کے مطابق صبح 8 بجے ابو ظہبی کی طرف جانے والی منی بس سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے باعث 7 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے. زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا. اس حادثے کی اطلاع صبح 8 بجے پولیس کنٹرول روم کو ہوئی. اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس، فائر بریگیڈ اور پولیس اہلکار حادثے کی جگہ پہنچ گئے.

کمانڈر دبئی پولیس لیفٹنینٹ جنرل خامیس مطار المعزینہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹرک حادثے کی وجہ سے سڑک کے درمیان کھڑا تھا، جس کے بعد ایک تیز رفتار منی بس اس میں آ کرٹکرا گئی. پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بارے میں تفتیش شروع کر دی گئی ہے. حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات موصول نہیں‌ہوئیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں