طالب علم اب رول نمبر سلپ کیلئے پریشانی میں مبتلا نہ ہوں، حکومت نے شاندار اقدام کا اعلان کردیا

طالب علم اب رول نمبر سلپ کیلئے پریشانی میں مبتلا نہ ہوں، حکومت نے شاندار اقدام کا اعلان کردیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) کنٹرولر امتحانات پشاور یونیورسٹی کے مطابق 13 اگست سے شروع ہونے والے ماسٹر امتحان کیلئے تمام ریگولر اور پرائیویٹ امیدواروں کو ان کی رول نمبر سلپ ارسال کر دی گئی ہیں. ان کا کہنا ہے کہ جن امیدواروں کو اپنا رول نمبر بر وقت وصول نہیں ہوا وہ پشاور یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا پھر مروجہ طریقہ کار کے مطابق ڈوپلیکٹ رول نمبر کیلئے شعبہ امتحانات سے بالمشافہ رجوع کریں. اس کے علاوہ رول نمبرسلپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ کار طلباء میں بے حد مقبول ہوا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں