9

شاہ رخ کا بیٹا اور سری دیوی کی بیٹی ایک ساتھ کیا کرنے والے ہیں؟ بڑی خبر آ گئی

شاہ رخ کا بیٹا اور سری دیوی کی بیٹی ایک ساتھ کیا کرنے والے ہیں؟ بڑی خبر آ گئی

ممبئی ( پرائم نیوز) بولی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا بڑ ابیٹا آریان خان اور ماضی کی بہترین اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور ایک ساتھ کیلیفورنیا کے ایکٹنگ سکول میں داخلہ لینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں.

بھارتی رپورٹس کے مطابق مستقبل کے اسٹار آریان خان نے حال ہی میں لندن کے سیون اوکس سکول سے گریجویشن مکمل کیا تھا، جبکہ بگ بی امیتا بھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے بھی اسی سکول سے آریان کے ساتھ گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی. یہ خبر میڈیا میں کافی دنوں تک دکھائی جاتی رہی تھی. لیکن اب آریان اور جھانوی کے بارے میں ایک نئی خبر آئی ہے. پنک والا رپورٹ کے مطابق دونوں مشہور بچے آریان اور جھانوی امریکی ریاست کیلیفورنیا کے آرٹس، پرائیویٹ فلم سکول میں داخلہ لیں گے. آریان فلم میکنگ کا کورس کریں گے جبکہ جھانوی اداکاری کا کورس کر کے اپنی صلاحیتوں کو فلم اسکرین پر اجاگر کریں‌ گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں