4

سابق صدر آصف علی زرداری 60 برس کے ہو گئے

سابق صدر آصف علی زرداری 60 برس کے ہو گئے

سابق صدر مملکت پاکستان ا ور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما آصف علی زرداری 60 برس کے ہو گئے ہیں. آصف علی زرداری اپنی سالگرہ اپنے بچوں کے ساتھ دبئی میں منائیں گے. آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے کارکنان تقریبات کا انعقاد کریں گے جس میں سالگرہ کے کیک کاٹ کاٹنے کے ساتھ آصف علی زرداری کی درازی عمر کی دعائیں بھی کی جائیں گی.

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری 26 جولائی 1956ء میں سندھ کراچی میں پیدا ہوئے، ان کی والدہ کا تعلق آفندی گھرانے سے تھا جبکہ والد بلوچ قبیلے کے سردار تھے. انہوں نے ابتدائی تعلیم سینٹ پیٹرکس میں حاصل کی اور بعد میں کیڈٹ کالج میں داخلہ لے لیا. آصف علی زرداری 18 دسمبر 1957ء میں بےنظیر بھٹو کے ساتھ رشتہ ازدوج میں منسلک ہوئے. جس میں سے ان کا 1 بیٹا بلاول بھٹو زرداری اور 2 بیٹیاں بختارو اور آصفہ زرداری ہیں. آصف علی زرداری نے بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھالی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں