1

دبئی میں پولیس نے کروڑ پتی بھکاری کو گرفتار کر لیا، ماہانہ آمدنی جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

دبئی میں پولیس نے کروڑ پتی بھکاری کو گرفتار کر لیا، ماہانہ آمدنی جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

دبئی میں پولیس نے ایک کروڑ پتی بھکاری کو پکڑ لیا جس کی ماہانہ آمدنی نے سب کے ہوش اڑا دیے. اس بھکاری کی ماہانہ آمدنی 2 لاکھ 70 ہزار درہم ( تقریباً 76 لاکھ 95 ہزار روپے) تھی.

مونسپلٹی مارکیٹس سیکشن کے سربراہ فیصل البدیوی نے کہا ہے کہ 2016ء کے پہلےتین مہینوں میں 59 بھکاری پکڑے گئے ہیں. ان میں سے کچھ بھکاریوں سے پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں جن پر کاروباری اور سیاحتی ویزے لگے ہوئے تھے. ان بھکاریوں میں سے زیادہ تر قانونی طور پر 3 ماہ کیلئے ملک میں داخل ہوئے تھے اور ان 3 مہینوں میں یہ لوگ زیادہ سے زیادہ پیسہ کمانے کیلئے بھکاری بن گئے. جن میں سے ایک ایسا بھکاری بھی پکڑا گیا ہے جو ایک ماہ میں 2 لاکھ 70 ہزار درہم کما رہا تھا. تفتیش کرتے ہوئے پتا چلا کہ اس کی روزانہ کی کمائی 9 ہزار درہم سے بھی زیادہ تھی. یہ بھکاری جمعہ کے دن مساجد کے باہر کھڑے ہو کر لوگوں سے بھیک مانگ کر رقم جمع کرتا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں