12

سعودی عرب میں ایک ساتھ 3 سگے بھائیوں کا سر قلم کر دیا گیا، وجہ انتہائی شرمناک

سعودی عرب میں ایک ساتھ 3 سگے بھائیوں کا سر قلم کر دیا گیا، وجہ انتہائی شرمناک

سعودی عرب میں ایک ہی قبیلے کے 6 افراد کے قتل میں شامل 4 سعودی شہریوں کا اتوار کے روز سر قلم کردیا گیا. سر قلم کیے جانے والے 4 افراد میں 3 سگے بھائی شامل تھے. تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ پہلے چاروں افراد نے مل کر اپنے ہی قبیلے کے 6 افراد کا قتل کر ڈالا تھا. ان تمام افراد کا تعلق قوثمی قبیلے سے بتایا جا رہا ہے.

واضح رہے کہ سعودی عرب میں قتل، منشیات فروشی، مسلح ڈکیتی، جنسی زیادتی یا اسلام کے مخالف بیانات پر سر قلم کرنے کی سزا لازم قرار دی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں