11

مشہورانٹرنیٹ کمپنی یاہو کے اثا ثے فروخت، اصل بات کا پتا چل گیا

مشہورانٹرنیٹ کمپنی یاہو کے اثا ثے فروخت، اصل بات کا پتا چل گیا

مشہورانٹر نیٹ کمپنی یاہو اپنے بینادی اثاثے ویریزن کمیونیکیشن کو 4.8 ارب ڈالر میں فروخت کرنے جا رہی ہے. پاکستانی روپوں میں اس سودے کی مالیت 480 ارب سے بھی زیادہ ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز ہونے سے پہلے اس سودے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا. تاہم یاہو اور ویریزن دونوں نے اس خبر پرتبصرہ کرنے سے معذرت کر لی ہے.

یاہو پچھلے سال سے شدید مالی مشکلات میں مبتلا ہے اور بقاء کی جدو جہد میں نئی حکمت عملی کی جستجو میں ہے. ویریزن نے گزشتہ برس امریکہ آن لائن 4.4 ارب ڈالر میں خریدی تھی، جس کے بعد یاہو کے اہم اثاثوں کی خریداری اس کا ایک اور بڑا سودا ہوگا جس سے ویریزن کو آن لائن ایڈورٹائزنگ کے بارے میں ٹیکنالوجی ٹولز، سرچ انجن، میل، میسنجر اور جائیداد سمیت یاہو کے بہت سے اثاثوں کے مالکانہ حقوق حاصل ہو جائیں گے.اس سودے کے بعد یاہو کی اصل انتظامیہ کےپاس صرف یاہو جاپان کے 35.5 فیصد جبکہ چینی ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ ہولڈنگ لمیٹڈ کے 15 فیصد شیئرز باقی بچیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں