blwl

قائم علی شاہ کے بعد ایک اور اہم سیاسی شخصیت کی چھٹی، بڑی وجہ بھی سامنے آ گئی

قائم علی شاہ کے بعد ایک اور اہم سیاسی شخصیت کی چھٹی، بڑی وجہ بھی سامنے آ گئی

پاکستانی پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے صدر پی پی آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سے استعفیٰ طلب کر لیا ہے.

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے آج پی پی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کو فون کر کے الیکشن میں ناقص کار کردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے. بلاول بھٹو پارٹی کو منظم بنانے کی بجائے ناقص کارکردگی پر عبدالمجید پر برہم بھی ہوئے. تاہم چیئر مین پی پی بلاول نے عبدالمجید سے استعفیٰ طلب کر لیا ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ چوہدری یاسین کو پی پی آزاد کشمیر کا نیا صدر نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں