2

موبائل چوروں کی شامت آ گئی، اب ہر چیز کی اطلاع ہو جائے گی موصول، شاندار سافٹ ویئر متعارف کر دیا گیا

موبائل چوروں کی شامت آ گئی، اب ہر چیز کی اطلاع ہو جائے گی موصول، شاندار سافٹ ویئر متعارف کر دیا گیا

موبائل چوروں کو پکڑنا اب انتہائی آسان ہو گیا. کیپٹل یونیورسٹی کے طالب علموں نے چوروں کو پکڑنے کیلئے نیا سوفٹ ویئر تیار کر لیا ہے. جس کے ذریعے چوری کئے گئے موبائل کے بارے میں سب اطلاعات موصول ہو جائیں گی.

تفصیلات کے مطابق موبائل فون چوروں کا پیچھا کرنے کیلئے کیپٹل یونیورسٹی کے طلبا نے کھوجی سوفٹ ویئر متعارف کر لیا ہے. چوروں کے ہاتھ میں‌فون کو آن یا آف کرنے کا پتا لگایا جا سکتا ہے. اس کے علاوہ کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی کے 2 طالب علموں کے تیار کئے گئے سافٹ ویئر کے تحت اس بات کا بھی پتا لگایا جا سکتا ہے کہ گم یا چوری ہونے والا فون کہاں ہے اور اس میں کون سی سم ڈالی گئی ہے. یہی نہیں بلکہ سافٹ ویئر کے ساتھ فون کا الارم بھی بجایا جا سکتا ہے.

کھوجی سافٹ ویئر کے موجد مزید اس میں ایک ایسا نظام نصب کرنا چاہتے ہیں کہ ایک بٹن دبایا جائے اور موبائل چوری کی پولیس تک اطلاع پہنچ جائے. کسٹ یونیورسٹی کے طلباء کا یہ حیرت انگیز سافٹ ویئر موبائل چوری کی روک تھام میں کافی مدد گار ثابت ہو گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں