7

کون سا ملک پاکستان سے سپر مشتاق طیارے خریدے گا؟ زبردست معاہدے کا اعلان کر دیا گیا

کون سا ملک پاکستان سے سپر مشتاق طیارے خریدے گا؟ زبردست معاہدے کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان نائیجیریا کو 10 سپر مشتاق طیارے فراہم کرے گا، دفاعی معاہدے کیلئے لیٹر آف کریڈ ٹ کو ستمبر تک عملی جامہ پہنایا جائے گا. طیاروں کی فروخت تقریباً ایک ارب 25 کروڑ 74 لاکھ روپے کی عوض کی جائے گی، ایک سپر مشتاق طیارے پر لاگت کا تخمینہ 12 کروڑ 58 لاکھ روپے ہے.

تفصیلات کے مطابق پا کستان نائیجیریا معاہدہ اس سال کے اوائل میں طے پایا گیا. میڈیا کا کہنا ہے کہ سپر مشتاق طیاروں کی فراہمی کا آغاز اس سال ہو گا اوراگلے سال تک مکمل کر لیا جائے گا. پاک فضائیہ کے پائلٹ نائیجیرین ہوا بازوں کو تربیت دیں گے، طیارے نائیجیرین فضائیہ کے 301 ہوا بازی تربیتی اسکول کڈونا کا حصہ ہوں گے، نائیجیریا سپر مشتاق طیارے استعمال کرنے والا چھٹا ملک بن جائے گا، اس سے پہلے سعودی عرب ، شام، ایران، جنوبی افریقہ اور اومان بھی سپر مشتاق طیارے استعمال کر رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں