-donald-trump-john-1272775_12640x320

کرکٹ کی دنیا میں افسوس ناک خبر، نوجوان بھارتی کرکٹرکو قتل کر دیا گیا

کرکٹ کی دنیا میں افسوس ناک خبر، نوجوان بھارتی کرکٹرکو قتل کر دیا گیا

بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے سے ایک اور نوجوان کرکٹر موت کے گھاٹ اتر گیا.

تفصیلات کے مطابق 22 سالہ آکاش نیکم پر دہلی کنٹومنٹ میں کھیلے جا رہے میچ کے دوران ایک گروہ نے اچانک حملہ کر کے اسے ہاکی سکٹس اور لوہے کی سلاخوں‌ کے ساتھ بے دردی سے مارا جس سے انھیں کافی زخم آئے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آکاش ہسپتال میں 2 دن بعد انتقال کر گئے.

مقتول کے بھائی سنی نے کہا ہے کہ آکاش اور لکشمن کا کچھ دن پہلے جھگڑا ہوا تھا، لکشمن ہمارے گھر آیا لیکن اس وقت میرا بھائی گھر میں موجود نہیں‌ تھا، اس نے آکاش کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دیں تب میں نے اس کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا مگر اس نے میرے بھائی کو جان سے مار‌‌ڈالا ہے. پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں