6

افسوس ناک واقعہ، کوئلے کی کان گرنے سےمتعدد افراد ہلاک اور زخمی

افسوس ناک واقعہ، کوئلے کی کان گرنے سےمتعدد افراد ہلاک اور زخمی

ہرنائی میں کوئلہ کی کان میں مٹی کا تودا گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے.

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں واقع کوئلے کی کان میں کارکن کام کر رہے تھے کہ اچانک کان کا کچھ حصہ بیٹھ گیا جس سے کان میں کام کرنے والے 6 کار کن ملبہ تلے دب گئے. لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر مقامی آبادی اور انتظامیہ نے کارکنوں کو نکالنے کی کوشش کی، تاہم ایک گھنٹے بعد جب ان کو نکالا گیا تو 3 کارکن ہلاک ہو چکے تھے جبکہ 3 کارکن کو شدید زخمی حالت میں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا. حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جا ری ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں