5

سسرال اور خاوند کے تشدد سے تنگ آ کر بھارتی اداکارہ نے خود کشی کر لی

سسرال اور خاوند کے تشدد سے تنگ آ کر بھارتی اداکارہ نے خود کشی کر لی

بنگالی ٹی وی سینما کی اداکارہ پوجا ایچ نے خود کشی کرلی. بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ اپنے خاوند اور سسرال کی طرف سے کافی مشکلات میں مبتلا تھیں. ان کے شوہر جو خود بھی فلم نگری سے تعلق رکھتے ہیں وہ اداکارہ کا انڈسٹری میں کام کرنا بالکل پسند نہیں کرتے تھے اور انہوں نے اس پر طرح طرح کے سوالات کھڑے کر دیے. ان سب باتوں سے تنگ آکر اداکار نے 11 جولائی کو خود کو آگ لگا دی جس پر سسرال والوں نے اسے ایس ایس کے ایم کے ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اداکاہ بدھ کو انتقال کر گئیں.

پوجا ایچ کے والد کا کہنا ہے کہ پوجا کے سسرال والے اس پرذہنی اور جسمانی تشدد کرتے تھے اورا نہیں پوجا کا فلم انڈسٹری میں کام کرنا بھی پسند نہ تھا. اداکارہ کے والد نے بیٹی کے سسرال والوں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا. کلکتہ پولیس نے خود کشی کے پہلو پر کیس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں