10

اسلامی ملک میں 2 خود کش دھماکے، درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی

اسلامی ملک میں 2 خود کش دھماکے، درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی

افغان دارلحکومت کابل میں اقلیتی ہزارہ برادری کے مظاہرے کے دوران 2 بم دھماکوں میں 50 افراد جاں بحق اور 170 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں. زخمیوں کوفوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے.

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دارلحکومت کابل میں ہفتے کے دن ہزارہ برادری کے مظاہرے کے دوران 2 دھماکے ہوئے ، سرکاری ذرائع نے مظاہرے میں 3 خودکش حملہ آوروں کی موجودگی کی تصدیق کی ہے.

تفصیلات کے مطابق ایک حملہ آور نے دھماکہ کیا جبکہ دوسرے کی جیکٹ نا کارہ ہونے کے باعث پھٹ نہ سکی اور تیسرے حملہ آورکو افغان این ڈی ایس کے اہلکاروں نے نشانہ بنا کرہلاک کر دیا.حملے کے وقت موجود ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور برقعہ پہن کرمظاہرین کے اندر موجود تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں