9

مشہور کامیڈین شو کے میزبان کا دی کپل شرما شو چھوڑنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟ جانئے

مشہور کامیڈین شو کے میزبان کا دی کپل شرما شو چھوڑنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟ جانئے

سابق بھارتی کرکٹر اور معروف بھارتی کامیڈین شو کامیڈی نائٹ دی کپل کے میزبان نوجوت سنگھ سندھو نے سیاست میں‌حصہ لینے کیلئے کامیڈی شو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا.

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ کامیڈین نوجوت سنگھ مشہور کامیڈی شو دی کپل شرما شو میں اپنی مزیدار ہنسی اور اشعار کی وجہ سے کروڑوں شائقین کے دلوں پر راج کرتے ہیں، اطلاعات کے مطابق نوجوت سنگھ سندھو بہت جلد کپل شرما شو کو خیر باد کہہ دیں گے اورعملی سیاست میں حصہ لیں گے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوت سنگھ سندھو سیاست میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں اور جلد ہی عام آدمی پارٹی میں شریک ہو جائیں گے جس کے بعد ریاستی انتخابات میں متوقع طور پر وزیر اعلیٰ کے امید وارہوں‌گے اسی وجہ سے انہوں نے معروف کامیڈین شو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں