8

میرے والد نے مجھے خود سے یلگ کیوں کر دیا تھا؟ سونم کپور سب کچھ سامنے لے آئیں

میرے والد نے مجھے خود سے الگ کیوں کر دیا تھا؟ سونم کپور سب کچھ سامنے لے آئیں

معروف بھارتی اداکارہ سونم کپور نے کیریئر میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے اپنے والد انیل کپور پر انحصارنہیں کیا. بھارتی رپورٹس کے مطابق سونم کپور کے والد انیل کپور نے انہیں ذاتی اور پروفیشنل زندگی میں اپنے فیصلے کرنے کیلئے خود سے علیحدہ کر دیا تھا. سونم کپور نے کہا ہے کہ میرے والد نے مجھے 18 سال کی عمر میں علیحدہ کر دیا تھا انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ تم بالغ ہو گئی ہو اور اب اپنے فیصلے خود کرنے کے قابل ہو تو جاؤ خود آگے بڑھو.

بولی ووڈ کی معروف اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس کے بعد مجھے خود اپنی ذمہ داری اٹھانا پڑی اور میں نے ایسا ہی کیا اور میرے لئے یہ سب سے اچھا کام تھا. میرے والد نے مجھ سے یہ بھی کہا تھا کہ میں تمہارے لئے کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہتا تاہم میں یہ بتا سکتا ہوں کہ کیا غلط ہے اور کیا صحیح ہے مگرآخر میں اپنا فیصلہ خود کرو گی.

خیال رہے کہ سونم کپور نے بولی ووڈ میں اپنے سفر کا آغاز 22 سال کی عمر میں 2007ء میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم سانوریا کے ساتھ کیا تھا جس میں اداکارہ کے ساتھ رنبیر کپور نے بھی کام کیا.واضح رہے کہ سونم کپور کی آخری فلم نیرجا کو ہندوستانی باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل ہوئی تھی اس فلم میں سونم کپور کی اداکاری کو شائقین نے بہت پسند کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں