6

کرکٹ کھیلتے وقت 2 ہی باتیں ذہن میں رکھتا ہوں، یاسر شاہ نے شائقین کو سارا راز بتا دیا

کرکٹ کھیلتے وقت 2 ہی باتیں ذہن میں رکھتا ہوں، یاسر شاہ نے شائقین کو سارا راز بتا دیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ وہ ہر میچ کو آخری میچ تصور کر کے کھیلتے ہیں اور مکمل فٹنس میں رہتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلوانا ہی ان کا اصل مقصد ہے. یاسر شاہ نے اپنے ایک انٹر ویو میں لارڈ کی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا اور ان کا کہنا تھا کہ ان کا ایک خواب پورا ہو گیا ہے کیونکہ وہ حریف کھلاڑیوں کو باندھ کر اپنے پیسرز کی مدد کرنا چاہتے تھے مگر وکٹ کو دیکھ کر انہوں نے جارحانہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور خوش قسمتی سے اس میں کامیاب ہو گئے.

آف سپنرسعید اجمل جو کہ پابندی کا شکارہیں، کی غیر موجودگی کی وجہ سے پاکستانی ٹیم میں اپنی جگہ بنانے کے بارے میں یاسر شاہ نے کہا ہے کہ انہیں دکھ اس بات کا ہے کہ پاکستان کا ایک بڑا باؤلر کھو گیا ہے جو لیڈنگ سپن باؤلر اور ٹیم کیلئے نہایت اہم تھے، ایسے کھلاڑیوں کے کھو جانے سے ٹیم کمزور پڑ جاتی ہے.

یاسر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں انہیں پچھلے کھیلے گئے میچوں کی وجہ سے وکٹوں کا اندازہ تھا کہ یہاں گیند ایشیائی وکٹوں کےمقابلے میں آہستہ کرنی چاہیئے. ان کا کہنا ہے کہ میں ذہنی طور پر بالکل مطئمن تھا اسی کی بدولت مجھے کامیابی ملی ہے.

یاسر شاہ نے مزید بتایا کہ سابق آسٹریلین لیگ سپنر شین وارن ان کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں انہوں نے لارڈز ٹیسٹ کیلئے کوئی ہدایت نہیں دی تھی لیکن جب شارجہ میں میری ان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے انگلینڈ میں باؤلنگ کے بارے میں کچھ باتیں بتائی تھیں جن سے مجھے کافی مدد ملی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں