3

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی، شانداراقدام کا فیصلہ کرلیا گیا

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی، شانداراقدام کا فیصلہ کرلیا گیا

جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا تب تک پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کر دی جائے. اس مقصد کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے.

تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ پاکستانی سینماؤں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگانے کیلئے اشتیاق چوہدری ایڈوکیٹ کی طرف سے درخواست جمع کروائی گئی ہے. درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارت قابض افواج نے کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے اور کشمیریوں کے قتل کو عام کیا جا رہا ہے. درخواست میں مزید کہا گیا کہ بھارتی فلمیں کشمیریوں کے موقف سے ہٹ کر بنائی جا رہی ہیں جو کہ پاکستان کی کشمیر پالیسی سے متصادم ہیں.

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی فلمیں کشمیریوں کی آزادی کیلئے کی جانے والی جدوجہد میں بڑی رکاوٹ کی وجہ ہیں. اس لیے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کر دی جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں