5

امجد صابری کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا، قتل کیوں اور کس کے کہنے پر کیا؟ قاتل کے چونکا دینے والے انکشافات

امجد صابری کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا، قتل کیوں اور کس کے کہنے پر کیا؟ قاتل کے چونکا دینے والے انکشافات

امجد صابری کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے. ملزم نے اپنا تعلق کراچی کی بڑی سیاسی جماعت کے ساتھ بتایا ہے.

رپورٹس کے مطابق معروف قوال امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے. امجد صابری کے قتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے جرم کا اعتراف کرنے کے ساتھ یہ بھی بتا دیا ہے کہ اس کا تعلق کراچی کی بڑی سیاسی جماعت کے ساتھ ہے. ملزم نے بتایا کہ اسے قتل کرنے کا حکم فون پر دیا گیا تھا.

معروف قوال امجد صابری کے مرکزی قاتل کا کہنا ہے کہ اس نے امجد صابری کی گاڑی پر 8 گولیاں چلائی تھیں اور آخری گولی سر پر ماری جس سے اسے اس بات کا یقین ہو گیا تھا کہ اب وہ ہلاک ہو چکے ہیں. ملزم نے مزید بتایا کہ اسے اس بات کا نہیں پتا تھا کہ جس شخص کی گاڑی پر فائرنگ کر کے اسے ہلاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے وہ امجد صابری ہیں. قتل کے بعد معلوم ہوا کہ وہ امجد صابری ہیں. جب اسے بتا چلا کہ امجد صابری کو قتل کیا گیا ہے تو اس نے اس بات کا ذکر اپنے ساتھی سے کیا. اس کے ساتھی نے اسے دھمکی دی کہ اپنا منہ بند رکھو ورنہ تمہیں بھی مار دیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں