14

قندیل بلوچ کی گمشدہ چیز بھی مل گئی، 2 ملزمان گرفتار، کون ہیں اور کن سے بر آمد ہوئی؟ جانئے

قندیل بلوچ کی گمشدہ چیز بھی مل گئی، 2 ملزمان گرفتار، کون ہیں اور کن سے بر آمد ہوئی؟ جانئے

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس نے مقتولہ کی 2 بھابیوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے جن سے قندیل بلوچ کا موبائل فون بر آمد ہوا ہے.

تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا ہے اور مقتول کی 2 بھابیوں سحرش بتول اور اقبال بی بی کو بھی حراست میں لے لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی. اس کے علاوہ پولیس نے قندیل بلوچ کا موبائل جو کہ جائے وقوعہ سے گم ہو گیا تھا تلاش کر لیا ہے. مقتول کا موبائل فون ڈیرہ غازی خان میں شاہ صدر الدین کے علاقے میں ان کے آبائی گھر سے برآمد ہوا ہے.

پولیس کا کہنا ہے کہ قندیل کے قاتل بھائی وسیم نے جائے وقوعہ سے موبائل فون اٹھا لیا تھا اور اپنے آبائی گھر میں کسی خفیہ جگہ پر چھپا دیا تھا جوکہ پولیس نے کاروائی کر کے بر آمد کر لیا ہے جبکہ اس قتل کیس میں مزید 7 افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں