11

پاکستان کیلئے خوشخبری ، پاکستان کو جنوبی ایشا کی بہترین معیشت قرار دے دیا گیا

پاکستان کیلئے خوشخبری ، پاکستان کو جنوبی ایشا کی بہترین معیشت قرار دے دیا گیا

عالمی معیشوں کی درجہ بندی کرنے والی انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی ٹلانٹک میڈیا کمپنی نے بھی پاکستان کو جنوبی ایشا کی بہترین معیشت کا نام دے دیا ہے.

تفصیلات کے مطابق جنوبی ایشیائی منڈیوں میں پاکستان کو مضبوط معیشت قرار دے دیا گیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ مستقبل میں تیزی کے ساتھ ترقی کرے گا. اٹلانٹک میڈیا کمپنی کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی انفرانسٹرکچر اور دوسرے تمام ترقیاتی منصوبوں میں‌سرمایہ کاری سے ملک کی مجموعی پیداوار میں اضافہ ہو گا. پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری، اسکی پالیسیوں میں تسلسل اور ملک میں سیاسی استحکام کا نتیجہ کہا گیا ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل لیول پر اس بات کو بھی مان لیا گیا ہےکہ پاکستان مارکیٹ لیڈر کے طور پر ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے. پاکستان کی اس وقت کی صورت حال غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے ترغیب کا باعث بن رہی ہے.

واضح رہے کہ امریکی ادارے بلو مبرک نے بھی اپنی رپورٹ میں پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر کا نام دے دیا ہے جبکہ موڈیز کی طرف سے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری کو سی سے بی ریٹنگ دے دی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں