10

اہم بھارتی طیارہ لا پتہ ہو گیا، طیارے میں کون لوگ سوار تھے؟ بھارت میں ہلچل مچ گئی

اہم بھارتی طیارہ لا پتہ ہو گیا، طیارے میں کون لوگ سوار تھے؟ بھارت میں ہلچل مچ گئی

بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ دوران پرواز لا پتہ ہو گیا. بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارہ بھارتی فضائیہ کا تھا جس میں 29 افراد سوار تھے. بھارتی میڈیا کو جو اطلاعات دی گئی ہیں ان کے مطابق بھارتی فضائیہ کو لاپتہ ہونے والا طیارہ چنئی سے پورٹ بلیئر کیلئے روانہ ہوا تھا کہ خلیج بنگال سے لا پتہ ہو گیا. بھارتی فضائیہ، نیوی اور گوسٹ گارڈ طیارے کو ڈھونڈنے کی کوششوں میں مصروف ہو گئے ہیں. بھارتی رپورٹس کے مطابق لاپتہ طیارے سے آخری رابطہ 8:12 پر ہو ا تھا جس کے بعد خلیج بنگال سے لا پتہ ہو گیا.تاحال طیارے کے بارے میں ابھی تک کوئی خبر موصول نہیں ہوئی.

واضح رہے کہ پچھلے سال دسمبر میں بھارتی دارلحکومت نئی دہلی کے ایئر پورٹ کے نزدیک بارڈر سیکیورٹی فورس کا طیارہ دوارکا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے باعث 6 افراد جاں‌بحق ہو گئے تھے.رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ایئرفورس ناقص مرمت اور پرانے جہاز ہونے کی وجہ سے پاکستان اور چین کی فورسز کے ساتھ مطابقت کی استطاعت نہیں رکھتی اور بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے حادثے پیش آنے کا معمول بن گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں