9

چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے کون سی بڑی شخصیت کو میچ دیکھنے کی دعوت دے دی؟ جانئے

چیئرمین پی سی بی نے کون سی بڑی شخصیت کو میچ دیکھنے کی دعوت دے دی؟ جانئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان نے نوبیل انعام حاصل کرنے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کو پاکستان اور انگلیڈ کے درمیان ایجبسٹن برمنگھم میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے دیکھنے کی دعوت دی ہے.

خیا ل رہے کہ ملالہ یوسف زئی برمنگھم میں رہتی ہیں. شہر یار خان نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور وہ حوصلہ افزائی کی علامت ہیں انہیں‌ بہت خوشی محسوس ہو گی اگر وہ میں شرکت کریں گی. شہر یار خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان اے ٹیم کا میچ بھی دیکھا ہے. انہیں اس میچ کے نتیجے میں مایوسی ہوئی ہے مگر اس میچ میں شرجیل خان نے بہترین بیٹنگ کی ہے.

پاکستان کرکٹ بورڈ‌کے سربراہ نے کہا ہے کہ نوجون کرکٹروں کیلئے یہ ایک اچھا دورہ ہے. چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی انگلیڈ میں ہیں‌اور پاکستان اے ٹیم کی کارکردگی پر توجہ دے رہے ہیں اور اچھی کارکردگی پر اے ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی انگلیڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم میں جگہ بنا سکتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں