7

پاکستانی الیکٹریشن چھا گیا، دبئی والوں کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا

پاکستانی الیکٹریشن چھا گیا، دبئی والوں کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا

دبئی کے انٹر نیشنل بین الاقوامی سینٹر کے پاکستانی ملازم نے 10 لاکھ درہم کا انعام جیت لیا. عاطف نظام چوہدری نے ایک مواصلاتی کمپنی کی پری پیڈ بنڈل آفر خریدی تھی اور انہیں کمپنی کی طرف سے قرعہ اندازی کے بعد انعام کا حقداد قرار دیا تھا.

دبئی میڈیا سینٹرمیں ڈی یو کمپنی کے چیف کمرشل آفیسر نے ایک تقریب میں عاطف نظام کو ایک ملین درہم کا چیک دے دیا. عاطف پچھلے 7 سالوں سے متحدہ عرب امارات میں نوکری کر رہے تھے اوراب ان کا شمار دبئی کے لاکھ پتیوں میں شامل ہو گیا ہے.

اس موقع پر عاطف نظام نے کہا کہ میں نے سوچا بھی نہ تھا کہ انہیں اتنی بڑی رقم ملے گی. ان کا مزید کہنا ہے کہ ان کی اوران کے اہل خانہ کی زندگی بدل گئی ہے تاہم اتنی بڑی رقم خرچ کرنے کیلئے ابھی کوئی منصوبہ نہیں بنایا.

اپنا تبصرہ بھیجیں