6

17 سالہ لڑکے نے 71 سالہ عورت سے شادی کر لی، حیرت انگیز خبر

سترہ سالہ لڑکے نے 71 سالہ عورت سے شادی کر لی، حیرت انگیز خبر

ایک 71 سالہ عورت نے اپنے بیٹے کے جنازے پر 17 سالہ نوجوان سے ملاقات کی. ملاقات کے 3 ہفتے بعد اس نے اس لڑکے کے ساتھ شادی کر لی.

تفصیلات کے مطابق المیڈ ایرال نے اپنے بیٹے کے جنازے پر اپنی محبت کو تلاش کر لیا.گیری ہاڑوک نامی لڑکا جس کی عمر اب 18 سال ہے اس سے پہلے بھی ایک 77 سالہ خاتون کے ساتھ عشق لڑا چکا ہے. گیری نے المیڈا کے ساتھ پہلی ملاقات کے 3 ہفتے بعد شادی کر لی. گیری اور المیڈا کی شادی کی تقریب میں گیری کے صرف 137 پاؤنڈ خرچ ہوئے.

گیری کا کہنا ہے کہ المیڈا کی صورت میں اسے اس کی پسند کی عورت مل گئی ہے تاہم وہ اس کے ساتھ شادی کروا کر خوش ہے اور اپنی زندگی اسی کے ساتھ گزارے گا.

گیری اس وقت اپنی بیوی المیڈا کے گھر میں رہتا ہے اور اسی گھر میں المیڈا کا پوتا بھی رہتا ہے جو گیری سے 3 سال بڑا ہے. گیری کو 8 سال کی عمر سے بڑی لڑکیوں میں کشش محسوس ہونے لگ گئی تھی. گیری نے اپنی سکول کی ٹیچروں کے علاوہ کچھ روز قبل ایک 77 سالہ خاتون سے بھی عشق کی داستان شروع کی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں