5

شین وارن کے بعد سب سے بہترین لیگ سپنر کون ہیں؟ نام جان کر داد دیں گے

شین وارن کے بعد سب سے بہترین لیگ سپنر کون ہیں؟ نام جان کر داد دیں گے

انگلینڈ‌ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین سٹوکس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یاسر شاہ شین وارن کے بعد سب سے بہترین لیگ سپنر ہیں. 30 سالہ یاسر شاہ نے لارڈز ٹیسٹ میں مجموعی طور پر141 رنزدے کر10 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا تھا اور اس میچ میں پاکستان نے 75 رنز سے فتح حاصل کی تھی.

بین سٹوکس کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک بہت اچھی ٹیم ہے لیکن ہم اس ٹیسٹ کو یہ بات مد ںظر رکھتے ہوئے کھیلیں گے کہ یہ کیسے بولنگ کرواتی ہیں اور ان کے توڑکیلئے ہمیں کیا کرنا چاہیئے.

خیال رہے کہ یاسر شاہ نے 13 ٹیسٹ میچوں میں 86 وکٹیں حاصل کر لی ہیں اور ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 11 سال بعد سین وارن کے بعد کسی لیگ سپنر نے اول پوزیشن حاصل کی ہے. آسٹریلیا کے رہائشی شین وارن 2007ٰ ء میں ریٹائرڈ ہوئے تھے اور انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 145 میچ کھیل کر 708 وکٹیں اپنے نام کی تھیں.

25 سالہ بین سٹوکس مئی میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہو گئے تھے. پچھلے روز اپنی کاؤنٹی ڈرہم کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے لنکا شائر کے خلاف ایک میچ کی دوسری اننگز میں 19 اوورز کروائے اور 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. ان کا کہنا ہے کہ میں نیٹس میں بولنگ کرواتا تھا مگرمیچ کے دوران بولنگ کروانے کا اپنا ہی مزہ ہے. اس سے میرے اعتماد میں بے حد اضافہ ہوا ہے. جب ان سے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ایک بار ہارا تھا. ہم اس کو تین میچوں کی سیریز کے طور پر دیکھ رہے تھے اور امید کرتے تھے کہ ہمیں فتح حاصل ہو سکتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں